Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے وکلا کے ہاتھ بات چیت کا پیغام بھجوا دیا، ڈیل کی تردید

الیکشن نوے دن میں کرانے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 10:49pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر فیصل اور قانونی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کی۔

چیرمین ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے ڈاکٹر اور لیگل ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے مطابق ڈاکٹر فیصل کے ساتھ انتظار حسین پنجوتھہ، شعیب شاہین، بیرسٹر گوہر اعجاز اور علی اعجاز بٹر سمیت لیگل ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام تب تک ممکن نہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن آئین کے مطابق نوے دن میں ہونے چاہئیں۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے دعوے کے مطابق عمران خان نے ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے عمران خان کی بین الاقوامی عدالتوں میں ’قانونی جنگ‘ لڑنے کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی درخواستیں مقرر، خصوصی عدالت سے بھی پی ٹی آئی مطمئن

’عمران خان نے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا‘

بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اداروں اورسیاسی جماعتوں سے گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری معاملے میں 3 سال قید کی سزا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی تھی تاہم خصوصی عدالت کی جانب سے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتوں کی توسیع کے بعد ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

imran khan

Deal

Naeem Panjutha