Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کیلئے ’عملی منصوبہ‘ پیش

'2 کروڑ 43 لاکھ صارفین کے بجلی کا بل غیر معمولی کم ہوجائے گا'
شائع 02 ستمبر 2023 07:31pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کیلئے ’عملی منصوبہ‘ پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ’گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ کے بجائے 300 یونٹ کا رعایتی حد ہو تو ان کو 16 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس سے 2 کروڑ 80 لاکھ گھریلو صارفین میں سے 2 کروڑ 43 لاکھ صارفین کے بجلی کا بل غیر معمولی کم ہوجائے گا، جس پر ٹوٹل خرچہ سالانہ 326 ارب روپے ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس کے لیے فوج کے 2000 ارب روپے کے (نان کامبیٹ) بجٹ میں سے 100 ارب روپے، پی ایس ڈی پی کے 1500 ارب روپے کے بجٹ میں سے 100 ارب روپے، خسارے میں جانے والے ریاستی اداروں جیسے ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل مل، واپڈا کے لیے مختص کیے گئے 350 ارب روپے سے بھی 100 ارب لے لیے جائیں تو کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔‘

electricity bill

Mushtaq Ahmad Khan