Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

بس مکمل جل گئی۔
شائع 02 ستمبر 2023 06:13pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ہونے والی بھگدڑ سے دو مسافر زخمی ہوئے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ لگی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بس سے کودنے پر ایک شخص اور خاتون زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سرگودھا: ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی

لاہور: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

راولپنڈی: مہنگی بجلی کیخلاف خواجہ سراؤں کا مظاہرہ، آئیسکو آفس کا گھیراؤ

بس میں موجود باقی مسافروں کو بحفاظت رحمان آباد اسٹیشن پر اتار لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق بس میں موجود تمام افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی، آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

rawalpindi

Metro bus Fire