Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ روز دریائے سوات میں ڈوبے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ایک کی تلاش تاحال جاری
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 06:18pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ملاکنڈ کے علاقے قلنگی میں دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تین لڑکوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی، تاہم واٹرسرچ آپریشن کے نتیجے میں تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

گزشتہ شام دریائے سوات میں نہانے کے دوران تین افراد ڈوب کر لاپتہ ہوئے تھے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو نے واٹرسرچ آپریشن شروع کیا، جس میں مقامی رضاکاروں نے بھی حصہ لیا، تاہم پہلے دن آپریشن مکمل کامیاب نہ ہوسکا۔

گزشتہ روز سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک نوجوان کی لاش نکالی گئی جبکہ دو کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

مگر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے سبب ریسکیو کے غوطہ خوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کو سرچ آپریشن دوبارہ شروع ہوا تو ریسکیوں ٹیم نے باقی دو نوجوانوں کی لاش بھی نکال لیں۔

ترجمان ریسکیو محمد عاصم خان کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں ورثہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Malakand

swat river

Qalangi