Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سراج الحق کی بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت کو رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن

اگر ریلیف نہ دیا تو کل منصورہ میں 12 بجے عوام کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، سراج الحق
شائع 02 ستمبر 2023 05:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت کو رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت آج رات 12 بجے تک بجلی کے بلوں پر ریلیف دے ، اگر ریلیف نہ دیا تو کل منصورہ میں 12 بجے عوام کو اگلا لائحہ عمل دوں گا۔

سراج الحق نے نگراں وزیرا عظم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ”آپ پاکستان کے نگراں وزیراعظم ہیں یا آئی ایم ایف کے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا کہ ہڑتال کی جائے، ہم نہیں مانتے ان حکمرانوں کو، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینا پڑے گا“۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم نہ امریکا کے غلام ہیں نہ آئی ایم ایف کے غلام ہیں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے نے آج بتا دیا، ہمارے نام پر قرض لئے گئے اور عیاشی ان کے بچے کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم خود لندن بھاگ گئے اور مہنگائی کا الزام نگراں پر لگا گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف تاجر تنظیموں کی ہڑتال، کاروباری مراکز بند

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے، احتجاج کے دوران جہاں بازار بند رہے وہیں کچھ علاقوں میں بدنظمی بھی دیکھی گئی۔

Jamat e Islami

electricity bill

Siraj Ul Haq

Pakistan Inflation

anwar ul haq kakar