Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار ڈالرز کی پینٹنگ نے خاتون کو خواب سچ کر دکھانے کے قابل بنا دیا

پینٹگ اب نیلام کی جائے گی، کیا آپ خریدیں گے؟
شائع 02 ستمبر 2023 04:23pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کبھی کبھی خوش قسمتی یوں بھی آپ کے دروازے پردستک دیتی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ یہی ہوا جن کی چند ڈالرز میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں کی نکلی۔

برطانیہ میں پرانی اشیاء کی دکان سے صرف 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کا مذاق سچ ثابت ہو گیا، یہ آرٹ ورک اس ماہ 250,000 ڈالر (تقریباً 7.66 ملین روپے) میں نیلام کیا جائے گا۔

یہ پینٹنگ خاتون نے 2017 میں ایک تھرفٹ اسٹور سے خریدی کی تھی جس پر این سی وائیتھ نے دستخط کیے تھے۔

خاتون نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ آنجہانی مشہور امریکی پینٹر این سی وائیتھ کی اصل تخلیق ہو سکتی ہے۔

2023 کے لیے اس کی دستیابی کی تصدیق ہو چکی ہے، اور اس کی لاگت لاکھوں ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:

’عالیہ بھٹ مختلف کیوں نظر آرہی ہیں‘، اداکارہ کے فوٹو شوٹ پرکڑی تنقید

لاہور میں مکڈونلڈز کی چھت پر کے ایف سی کا بل بورڈ، مارکیٹنگ کی دنیا میں طوفان

ہر6 ماہ بعد ملک تبدیل کرنیوالا یورپی جزیرہ

اب ”بونہیم اسکنر“ نامی نیلام گھر اس پینٹنگ کو فروخت کرے گا۔

ایک مقامی ماہر کے مطابق خاتون نے یہ پینٹنگ مانچسٹر کی ایک دکان سے خریدی تھی، جنہیں خود اس کی تاریخ معلوم نہ تھی۔

یہ پینٹنگ پھٹی ہوئی تصویروں اور پوسٹروں کے ساتھ رکھی ہوئی تھی۔

خاتون اسے گھر لے گئیں اور دیوار پر ٹانگ دیا لیکن انہوں نے کئی سال تک اس کی حقیقت جاننے کی کوشش نہ کی۔

یہ دراصل نیول کنورس وائتھ کی ایک پینٹنگ ہے، جو 1945 میں انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے شاندارآرٹ تیار کئے تھے، اس کی نیلامی کی قیمت 1.5 سے 2.5 ملین ڈالر تک متوقع ہے۔

خاتون نے اس سال مئی میں ایک بار پھر پینٹنگ دیکھی اور کچھ تصاویر فیس بک پر شیئر کیں۔

جب بالآخر یہ تصویر ماہرین تک پہنچی تو انہوں نے اسے ایک نادر شاہکار قرار دیا، اس ماہ ہونے والی نیلامی میں یہ پینٹنگ پیش کی جائے گی۔

Auction

British

lifestyle

artwork