Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا نے پاک بھارت ٹاکرا شروع ہوتے ہی ’نسیم شاہ‘ کو یادکرلیا

بالی ووڈ اداکارہ نے اس بار 'ذراہٹ کر' تصویر کھینچی
شائع 02 ستمبر 2023 04:03pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

گزشتہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پرخوب توجہ کا مرکز بنے تھے۔ لگتا ہے کہ اس باربھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ اروشی نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نسیم شاہ کی تصویر شیئرکردی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کا اہم ترین میچ آج پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں کھیلا جارہا ہے جس میں دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہیں۔

اس اہم میچ کے موقع پر اروشی نے گزشتہ ستمبر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی۔

لیکن اس تصویر کا پس منظرذرا ہٹ کرہے۔

میچ کے آغاز سے قبل فٹنس کیلئے جم میں موجود اروشی نے یہ تصویر وہیں سے شیئرکی ہے اوران کے پسندیدہ کھلاڑی کہیں اور نہیں بلکہ پیچھے لگی اسکرین پرنظرآرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ اروشی روٹیلا کے معاملے پر بول پڑے

اداکارہ نے ورک آؤٹ کے دوران بھی پورا دھیان رکھا کہ اسکرین پر نسیم شاہ کب دکھیں گے۔

تصویر نے مداحوں کو بحث کیلئے دلچسپ موضوع فراہم کردیا۔

Naseem shah

Urvashi Rautela

ASIA CUP 2023