Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہر6 ماہ بعد ملک تبدیل کرنیوالا یورپی جزیرہ

اس جزیرے پرعام شائقین صرف خاص مواقع پر ہی آسکتے ہیں
شائع 02 ستمبر 2023 03:51pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آپ کو سُن کر حیرانی ہوگی کہ یورپ میں ایک ایسا جزیرہ موجود ہے، جو ہر6 ماہ بعد اپنا ملک بدل لیتا ہے، اسی وجہ سے یہ ہزاروں جزیروں میں مُنفرد حیثیت رکھتا ہے۔

فیزنٹ آئی لینڈ نامی ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جو فرانس اور اسپین کی سرحد پر واقع ہے، اس منفرد جزیرے پرعام شائقین صرف خاص مواقع پر ہی آسکتے ہیں۔

یہ جزیرہ دونوں ممالک کے درمیان ایک قدرتی باڑ کا کام بھی کرتا ہے۔ اس جزیرے کی ملکیت پر فرانس اور اسپین کے درمیان 30 سالہ جنگ کے بعد دونوں فریقوں کی حکومتوں اور افواج نے اس کی ملکیت پربات چیت شروع کی، اور ایک معاہدہ طے پایا کہ جزیرہ دونوں ممالک کی ملکیت میں رہے گا۔

فرانس کے بادشاہ لوئس XIV نے ماریہ تھریسا سے شادی کی، جو اسپین کے بادشاہ فلپ چہارم کی بیٹی تھیں۔ شادی کی یادگار کے لیے اس جزیرے پرایک یادگار تعمیر کی گئی اور اسے امن کی علامت قرار دیا گیا۔

اس کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ جزیرہ چھ ماہ تک فرانس اور چھ ماہ تک اسپین کی ملکیت رہے گا۔ اس سے قبل تاریخی طور پر یہ اسپین کی ملکیت تھا۔

اس تاریخی اور منفرد خصوصیت کے حامل جزیرے پرعام شائقین صرف خاص مواقع پر ہی یہاں آسکتے ہیں۔ سال کے وسط کی تقریب سب سے اہم ہے جس میں فرانس اور اسپین دونوں ممالک کے سیاح شریک ہوتے ہیں۔

France

Spain

Europe