Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عالیہ بھٹ مختلف کیوں نظر آرہی ہیں‘، اداکارہ کے فوٹو شوٹ پرکڑی تنقید

'وہ عالیہ کے علاوہ ہر کسی کی طرح نظر آرہی ہیں'
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 03:58pm
تصویر: عالیہ بھٹ/انسٹاگرام
تصویر: عالیہ بھٹ/انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ پہلی بارمشہورمیگزین ”ووگ“ تھائی لینڈ کے ستمبر کے شمارے میں بطورِکورگرل جلوہ گر ہوئی ہیں۔

جہاں مداحوں نے اداکارہ کو اس سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی تو وہیں انٹرنیٹ صارفین عالیہ بھٹ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ کی کچھ تصاویرسے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسے فوٹوشاپ کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوٹوشاپ نے انہیں مکمل طور پرتبدیل کر دیا ہے! وہ عالیہ کے علاوہ ہر کسی کی طرح نظر آرہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

عالیہ بھٹ کی فلم نے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

عالیہ بھٹ کا نیا انداز، شیفون کی ساڑھیاں پھر سے فیشن میں

عالیہ بھٹ نے کروڑوں کی جائیداد کا کیا کیا ؟

ایک صارف نے ان کے چہرے کے خدوخال کے بارے میں تبصرہ کیا۔

ایک اور صارف نے سوالیہ کمنٹ کیا ہے۔

ایک صارف نے میگزین انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کم از کم کسی شخص کو اتنا فوٹوشاپ نہ کریں کہ اسے پہچانا نہ جا سکے‘۔

فوٹوشاپ کا یہ معاملہ اس وقت زور پکڑگیا جب عالیہ بھٹ نے رواں ہفتے میں پہلی بارمیگزین شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں اداکاری کے لیے قومی فلم ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے اس سال گال گیڈوٹ کی فلم ”ہارٹ آف اسٹون“ سے ہالی ووڈ ڈیبیو بھی کیا۔

Instagram

Alia Bhatt

lifestyle

vogue