Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد کی 38 ویں سالگرہ پرگڈانی کے ہنرمندوں کا انوکھا تحفہ

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے حکمران اور امیر قطر کو بھی ایسا ہی ایک تحفہ پیش کیا گیا تھا
شائع 02 ستمبر 2023 12:45pm
تصویر: عرب نیوز/ویب سائٹ
تصویر: عرب نیوز/ویب سائٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی 38ویں سالگرہ پرپاکستان میں دلچسپ اور انوکھے اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل گڈانی بیچ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی گئی۔

ساحل پرریت سے فن پارے بنانے والے ہنرمندوں کے گروپ نے یہ تصویر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ساحلی آرٹسٹ سمیر شوکت نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم ولی عہد کو ان کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینا چاہتے تھے، لہذا ہم نے گڈانی ساحل پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی ہے‘۔

مزید پڑھیں:

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

زمین کے قریب ترین آنے والے چاند کے نظارے

کراچی: مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف تاجر تنظیموں کی ہڑتال، کاروباری مراکز بند

گروپ نے کراچی سے تقریبا 51 کلومیٹر دور گڈانی ساحل پر اس تصویر کی ڈرون فوٹیج شیئر کی۔

گروپ کے چھ ارکان نے ولی عہد کی ریتیلی تصویر بنانے میں حصہ لیا تھا، ڈنڈوں اور رسیوں سے تین گھنٹے میں یہ تصویر مکمل کی گئی تھی۔

راشدی آرٹسٹ گڈانی گروپ نے گزشتہ چار سال میں ریت پر دنیا کے رہنماؤں، کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کے 100 سے زائد خاکے بنائے ہیں۔

سمیرشوکت نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ولی عہد محمد جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ وہ رواں ماہ کے اواخر میں جی 20 ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔

تاہم دونوں جانب سے دورے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

گروپ کی بنائی گئی سربراہان مملکت کی یادگار تصاویر میں متحدہ عرب امارات کے حکمران اور امیر قطر کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں انہوں نے ریت پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کے آل فارمیٹ کرکٹ کپتان اور دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں شمار ہونے والے بابر اعظم کی تصویر بھی بنائی تھی۔

بلوچستان

Saudi Crown Prince

lifestyle

gaddani beach

38th Birthday