Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا

عدالت نے 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا ہے
شائع 02 ستمبر 2023 11:30am
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر- تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر- تصویر/ فائل

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات پرسماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو واپس جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت نے تینوں رہنماؤں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چوہدری ،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔

پاکستان

Yasmin Rashid