Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: مہنگی بجلی کیخلاف خواجہ سراؤں کا مظاہرہ، آئیسکو آفس کا گھیراؤ

خواجہ سراؤں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے ہیں
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 12:30pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں میدان میں آگئے ہیں۔

خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ مریڑ چوک آئیسکو آفس کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے ہیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری آئیسکو آفس کے باہر تعینات ہے۔

مظاہرین میں خواجہ سراؤں نے حکومت اورآئیسکو حکام کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ہے۔

دوسری جانب خیرپور کی تحصیل فیض گںج میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گونگے افراد نے پلے کارڈ اٹھا کرانوکھا احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک بھی میں تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے۔

rawalpindi

electricity price