Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والا شوہرساتھیوں سمیت گرفتار

گرفتاری کے وقت تینوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے
شائع 02 ستمبر 2023 11:09am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پولیس نے خاتون کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے پرشوہر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا، معاملے میں سات دیگر ملزمان کوبھی حراست میں لیا گیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق 20 سالہ متاثرہ چار ماہ کی حاملہ تھیں، شوہرکی جانب سے خاتون کو سرعام پیٹنے، برہنہ کرنے کی دیگر افراد نے ویڈیو بنائی تھی۔

گرفتار کیے گئے تین ملزمین کی شناخت کانا مینا(متاثرہ کا شوہر) ، ناتھو مینا اور ویلیا مینا کے نام سے ہوئی ہے۔

راجستھان پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت فرار کی کوشش پر تینوں افراد پولیس کے ہاتھوں شدید زخمی ہوئے تھے۔

بانسواڑہ کے آئی جی ایس پریمالا نے کہا کہ جلد ہی مزید ملزمین کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بھارتی ریاست کو ’مکہ‘ قرار دیدیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں 2 مسلمان زندہ جلا دیے گئے

ہریانہ فسادات کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگادی، امام شہید

خاتون کو 31 اگست کی شام 5 بجے شوہرنےکسی دوسرے شخص کے ساتھ بھاگنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کی جانب سے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

india

Wife

Husband

lifestyle