Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’آئی ایم ناٹ دلاور آئی ایم دلیر‘، سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت پر جج کے ریمارکس

سماعت 4 ستمبر تک ملتوی
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 04:41pm

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے۔ اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی بھی عدالت میں موجود تھے۔

دورانِ سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ’آئی ایم ناٹ دلاور، آئی ایم دلیر‘، جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا میرٹ پر جاؤں گا۔

جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے، عدالت ضمانت کی درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ کرلے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات نے عمران خان کے وکلاء سے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے تو ہی وہ اس مقدمے میں سماعت کر سکتے ہیں۔

خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی سے ان کی اہلیہ اور بیٹے زین قریشی کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لینے کی حامی بھی بھری۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے جیل ٹرائل اورسائفرکیس میں عدالتی دائرہ اختیارکو چیلنج کررکھا ہے۔

imran khan

Cypher

OFFICIAL SECRETS ACT

cypher case Imran Khan