Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جیلر‘ نے رجنی کانت کو ایک ارب اور کروڑوں کی گاڑی دے دی

بھارت میں فلم کی ریلیز والے دن ملازمین کوچھٹی بھی دی گئی
شائع 02 ستمبر 2023 09:58am
تصویر: دی انڈین ایکسپریس/ویب سائٹ
تصویر: دی انڈین ایکسپریس/ویب سائٹ

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی تامل فلم ”جیلر“ نے 10 اگست کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی، فلم کو سال کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دنیا بھر میں 600 کروڑ تک کا بزنس کرچکی ہے۔

اس فلم کو تامل سنیما کی تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

رجنی کانت کے پاکستانی ہم شکل نے ’سب کو ہِلا ڈالا‘

رجنی کانت کی فلم کے اعزاز میں ملازمین کی چھٹی

بھارتی فلم ’غدر2‘ کے ٹریلر نے صارفین کو مایوس کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کامیابی کے عوض پروڈکشن کمپنی کے مالک کالنتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے اور 1.24 کروڑ روپے کی لگژری کار بی ایم ڈبلیو تحفے میں دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول دیتے ہوئے اور 100 کروڑ کا چیک دیتے ہوئے بھی تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رجنی کانت کی فلم کی ریلیز بھارت میں کسی تہوار سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں کارکنوں کی اکثریت نے جیلر کی ریلیز کے دن اپنے دفاتر سے چھٹیوں کی درخواست کی تھی۔

اس کے علاوہ بھارت میں 2 مشہور کپمنیوں نے 10 اگست کو چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

فلم جیلر میں بالی ووڈ کے اداکار جیکی شروف اور تمنا بھاٹیہ نے بھی اداکاری کی ہے۔

lifestyle

Gifts

indian movie

Rajnikant