Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج

انسداد دہشتگری کی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کر دیں
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 11:33am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس میں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کی ہے۔

یاد رہے کہ کلمہ چوک میں کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی ہیں، ان کے خلاف جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور حملہ سمیت 6 مقدمات درج ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

ATC

Fawad Chaudhary