Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاران: سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

علاقے کو مکمل طور پر گہرے میں لیکر سرچنگ کا عمل بھی جاری
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 12:03pm

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

خاران کے علاقے بسیمہ میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جہاں مکان میں موجود دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے لاشیں ہپستال منتقل کرکے موقعے سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گہرے میں لیکر سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے اور یہ سی پیک روٹ پر فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

CTD