Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمران ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں، مایا علی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مایا علی برہم
شائع 02 ستمبر 2023 07:09am

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

مایا علی اکثر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پرمایا علی نے لکھا کہ چیزیں کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’خدا کیلیے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس (مہنگائی) سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کیلیے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کیلیے لڑیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگوں نے اس لیے پاکستان کیلیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔

MAYA ALI