Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین نادرا سمیت اہم افسران کی تعیناتی کے دعوؤں میں حقیقت کیا ہے

اینکر پرسن فریحہ ادریس نے ٹوئیٹ میں دعوی کیا تھا
شائع 02 ستمبر 2023 12:15am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان میں جمعہ کے روز خبریں گردش کرنے لگیں کہ چیئرمین نادرا کے عہدے پر ایک فوجی افسر کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ یہ دعوی بھی کیا گیا کہ آئی ایس ائی کے سربراہ تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اینکر پرسن فریحہ ادریس نے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو نیا ڈی جی ائی ایس ائی تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی ٹویٹ میں انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ لیفٹنٹ جنرل نعمان ذکریا کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ دعوی ایسے موقع پر کیا گیا جب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعرات کے روز اینکر پرسن سے گفتگو میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک 13 جون کو مستعفی ہو گئے تھے۔ ان کے خلاف ایف ائی اے میں تحقیقات چل رہی تھیں جن کا تعلق ڈیٹا لیک کے ایک مبینہ واقعے سے ہے۔

فریحہ ادریس کی جانب سے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر افواؤں کا بازار گرم ہو گیا تاہم ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

KPK caretaker government

Nadra chairman