Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ٹی20 : سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا
شائع 01 ستمبر 2023 11:14pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو ــ ٹوئٹر / ای ایس پی این کرک انفو

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان ویمن ٹیم نےجنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ پر 150رنز بنائے۔

جواب میں قومی ویمن ٹیم نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

عالیہ ریاض نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور وننگ شاٹ بھی عالیہ نے ہی لگایا۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 33 اور بسمہ معروف نے37 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :

کینیڈا کی ڈینیئل میک گاہی پہلی ٹرانس جینڈرکرکٹ کھلاڑی بن گئیں

ایشیاء کپ 2023: بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے

قومی ویمن ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں0۔1کی برتری حاصل ہوگئی۔

Pakistan Cricket Team

Women Cricket

t20 ranking

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)