Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شائع 01 ستمبر 2023 06:21pm

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی موجود۔ فوٹو:ایکس
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی موجود۔ فوٹو:ایکس

ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Nawaz Sharif

kamran tessori