Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں، عون عباس
شائع 01 ستمبر 2023 05:38pm

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں۔

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

عون عباس بپی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، فوج اور یہ قوم لازم و ملزوم ہیں۔

عون عباس بپی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں، اور کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

pti

PTI Leaders Left Party