Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کے لئے آئے وکلا کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا

عمران خان کو ان کے بیٹوں سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی، وکیل شیراز رانجھا
شائع 01 ستمبر 2023 04:53pm

پی ٹی آئی چیئرمین سے ملنے کے لئے آئے وکلا کو پولیس ناکے پر روک دیا گیا، جب کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن شیراز رانجھا کا کہنا ہے کہ اٹک جیل اتنظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی بھی اجازت نہیں دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے ان کے وکلا کی ٹیم اٹک جیل پہنچی، وکلاء میں شیراز احمد رانجھا اور گوہرعلی شامل تھے، جنہیں پولیس نے جیل کے ناکے پرروک لیا۔

ایڈوکیٹ گوہرعلی کا کہنا تھا کہ کورٹ کے آرڈر سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔

شیراز رانجھا نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی فون پر بات کروائی جائے، اور جیل کو احکامات بھی موصول ہو چکے ہیں، تاہم جیل حکام نے قاسم اور سلیمان کی اپنے والد سے بات کروانے سے بھی انکار کردیا ہے۔

کورٹ کی جانب جاری ہونے والا کورٹ آرڈر۔ تصویر بذریعہ پی ٹی آئی وکلا
کورٹ کی جانب جاری ہونے والا کورٹ آرڈر۔ تصویر بذریعہ پی ٹی آئی وکلا

شیراز رانجھا کا کہنا تھا کہ جیل حکام آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

pti

imran khan

pti chairman

District Jail Attock