Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی پولیس نے تاج ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی اطلاع دینے والا دھرلیا

اطلاع دینے والے نے اپنی شناخت غازی آباد سے "مکیش سنگھ" کے طور پر کرائی
شائع 01 ستمبر 2023 03:57pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بھارتی پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر جنوبی ممبئی کے مشہور ہوٹل تاج میں دہشت گردی کے حملے کی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو سٹی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہونے کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش کا آغاز کیا۔

کال کرنے والے نے اپنی شناخت غازی آباد سے ”مکیش سنگھ“ کے طور پر کرائی اور دعویٰ کیا کہ دو پاکستانی شہری ہوٹل تاج کو “ دھماکے سے اڑانے“ کے لیے سمندری راستے سے ممبئی میں داخل ہونے والے تھے، جو26/11 کے حملوں کے دوران اہداف میں شامل تھا۔

کرائم برانچ کی یونٹ 9 نے کال کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھوکہ دہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے تھی۔

فون کرنے والے شخص کی شناخت جگدمبا پرساد سنگھ کے نام سے ہوئی اور ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

mumbai

ٰIndia