Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین کے قریب ترین آنے والے چاند کے نظارے

آخری بار 2018 میں ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون دیکھے گئے تھے
شائع 01 ستمبر 2023 05:00pm
تصویر: اے ایف پی/ویب سائٹ
تصویر: اے ایف پی/ویب سائٹ

رواں ہفتے ”سپر بلیو مون“ نے فلکیات کے شوقین افراد کو حیران کردیا، یہ نایاب چاند ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دوبارہ نہیں دیکھا جائے گا۔

 شہری سپر بلیو مون کا نظارہ کررہے ہیں
شہری سپر بلیو مون کا نظارہ کررہے ہیں

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ تقریبا 14 فیصد بڑا نظر آتا ہے اور بہت زیادہ روشن ہوتا ہے۔

 بادلوں میں چھپا سپر بلیو مون دلکش نظارہ پیش کررہا ہے
بادلوں میں چھپا سپر بلیو مون دلکش نظارہ پیش کررہا ہے

یہ اگست کا دوسرا مکمل چاند تھا۔ لہذا اس کو ”سپر بلیو مون“ اس وقت کہا جاتا ہے جب ایک ہی مہینے میں دو بار مکمل چاند دیکھا جاتا ہے۔

 عمارتوں کے اوپر نظر آنے والا سپر بلیو مون انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے
عمارتوں کے اوپر نظر آنے والا سپر بلیو مون انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے

یہ 30 اگست (جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 36 منٹ) پر مشرقی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 36 منٹ پر پیش آیا۔

 سپر بلیو مون کے نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا
سپر بلیو مون کے نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا

مزید پڑھیں:

آج چاند زمین کے قریب آنے والا ہے

رواں صدی کا طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ آج دیکھا جاسکے گا

سال 2023 میں کتنی بار اور کب سورج اور چاند کو گرہن لگے گا

آخری بار 2018 میں ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون دیکھے گئے تھے۔

اگلا بلیو سپر مون 2037 تک نہیں دکھے گا، لیکن ایک اور باقاعدہ سپر مون ستمبر کے آخر میں افق پر ہے اور وہ رواں سال کا آخری سپر مون ہوگا۔

اسکائی اینڈ ٹیلی سکوپ میگزین کے مطابق اس واقعے نے دنیا بھر میں غروب آفتاب کو سبز اور چاند کو نیلا کر دیا۔ اس کی تازہ مثال 1950 کی دہائی میں چنچاگا فائر اسٹورم کے بعد سامنے آئی ہے، جو ایک بہت بڑی آگ تھی جس نے کینیڈا کے شمالی بوریل جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

Washington DC

Moon

space

blue moon