Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، آرمی چیف

دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 08:30pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم نصیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بنوں میں 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دھماکے میں زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، سپہ سالار کو جاری آپریشنز اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 31 اگست 2023 کو ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے جنرل علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے شہادت قبول کی، اور 5 فوجی زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے

اس سے قبل اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں 30 اور 31 اگست کو منعقد ہوا۔ امن مشن کے تحفظ اور سیکورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، یو این امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر سکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن کو مزید موثر بنائے، جب کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں سرمایہ کاری ہو، امن و امان ہو، تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے جہاں خوشحالی کا باعث بنے۔

آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے انہوں نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کا بھی مطالبہ کیا۔

قبل ازیں انڈر سیکریٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کے لئے قابل قدر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی امن کوششوں کیلئے پاکستان کی چھ دھائیوں پر محیط دیرینہ وابستگی کا ذکر کیا جو عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کا واضح مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے قیام امن کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں سمیت تمام بہادر جوانوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو پوری دنیا میں امن کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

Indian occupied Kashmir

Army Chief General Asim Munir

uno