Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا کی ڈینیئل میک گاہی پہلی ٹرانس جینڈرکرکٹ کھلاڑی بن گئیں

ڈینیئل ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی
شائع 01 ستمبر 2023 02:49pm
ڈینیئل میک گیہی ، تصویر/سوشل میڈیا
ڈینیئل میک گیہی ، تصویر/سوشل میڈیا

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کوالیفائرز کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد ڈینیئل میک گیہی بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے والی پہلی ٹرانس جینڈر کھلاڑی بن گئی ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو نے بتایا کہ میک گیہی ورلڈ کپ 2024 کے لیے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی امریکاز کوالیفائر کے لیے کینیڈا کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بی بی سی اسپورٹس نے بتایا کہ 29 سالہ بلے بازڈینیئل میک گیہی کا تعلق آسٹریلیا سے ہیں، وہ 2020 میں کینیڈا منتقل ہوگئیں تھیں۔

انہوں نے 2020 میں اپنی جنس مرد سے عورت میں تبدیلی کروائی تھی، پھر2021 میں وہ اس حوالے سے دیگر طبی مرحلوں سے گزریں۔

آئی سی سی نے31 اگست کو تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میک گیہی نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے اہلیت کے معیار کو پورا کر لیا ہے۔

میک گیہی نے جنوبی امریکی خواتین کی چیمپئن شپ میں کینیڈا کے لیے چار میچ کھیلے ہیں لیکن اس ٹورنامنٹ کو بین الاقوامی حیثیت حاصل نہیں تھی۔

امریکاز کوالیفائرمیں بطور میزبان حصہ لے گا جبکہ ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا بھی کوالیفائر میں حصہ لیں گے، جو 4 ستمبر سے 11 ستمبر تک لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر کا فاتح پھر عالمی کوالیفائر میں مقابلہ کرے گا جہاں دوسرے علاقائی کوالیفائر کی ٹیمیں اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جگہوں کے لیے مقابلہ کریں گی۔

ICC

Transgender

Women Cricket

ICC T20 World Cup