Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
شائع 01 ستمبر 2023 01:54pm
تصویر/ فائل س
تصویر/ فائل س

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرکوئٹہ میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

شہرمیں چینی 20 روپے فی کلو اضافے سے 195 روپے کی ہوگئی ہے۔ کراچی میں بھی ہول سیلز بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

ریٹیل میں چینی 175 سے 185 تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت ہول سیلز بازار میں 4 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

sugar

sugar price