Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ائرہوسٹس نے پائلٹ کو راکھی باندھ دی، ویڈیو وائرل

مسافروں نے جذباتی منظر کو دیکھ کر تالیاں بجاکر دونوں کو سراہا
شائع 01 ستمبر 2023 01:33pm
تصویر: انڈیا۔کام
تصویر: انڈیا۔کام

’رکشا بندھن‘ بھارت کا ایک مذہبی تہوارہے، بہن بھائیوں کے درمیان منفرد تعلق کے جشن کی مناسبت سے اسے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

تہوار کے موقع پر گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بہن اپنے بھائی کودوران پروازمیں راکھی باندھ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو ائرلائنز میں کیبن کریو ممبر شوبھا نے اپنے پائلٹ بھائی گوروکو اس تہوار کے موقع پرراکھی باندھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ویڈیو میں دل کو چھو لینے والے لمحے کو دکھایا گیا ہے جب شوبھا کیپٹن گورو کی کلائی کے گرد راکھی باندھتی ہیں اور پائلٹ احترام کے ساتھ اپنی بہن کے پیروں کو چھوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آج کی نوجوان نسل کے لیے پریشان ہوں، صحیفہ جبار خٹک

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

بالی ووڈ کی کون سی معروف سیلیبرٹیز کیرتی سینن کی رشتہ دار ہیں

شروعات شوبھا کے پرواز کی روانگی سے پہلے مسافروں کیلئے خصوصی اعلان کرنے سے ہوتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے پیشے میں ہمیں ہمیشہ اپنے پیاروں کے ساتھ تہوار اور خاص لمحات منانے کا موقع نہیں ملتا کیونکہ ہمارا فرض یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ جشن منانے کے لیے اپنے گھروں تک پہنچیں‘۔

اس کے بعد انہوں نے اس خاص موقع کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، ’یہی وجہ ہے کہ آج میرے اور میرے بھائی گورو کے لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے، جو آج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ میں شامل ہیں کہ ہم کئی سال بعد رکشا بندھن ایک ساتھ منائیں‘۔

کیپٹن گورو کے ساتھ کھڑے وہ مزید کہتی ہیں، ’تمام بھائیوں اور بہنوں کی طرح، ہم بھی ہنستے اور روتے ہیں، کھیلتے ہیں اور لڑتے ہیں، لیکن وہ میری چٹان ہے، میرا بہترین دوست ہے‘۔

جیسے ہی انہوں نے اپنے بھائی کی کلائی پرراکھی باندھی، مسافر اس جذباتی منظر کو دیکھ کر تالیاں بجانے لگے۔

lifestyle

Rakhi

indigo airlines

indian festival