Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایپل کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ سے گھڑیاں بنانے کے تجربات شروع کردیئے

ایپل کو پیداواری وقت اور اضافی وسائل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی
شائع 01 ستمبر 2023 12:40pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

معروف ٹیک کمپنی ایپل واچ سیریز 9 کے تحت اپنی آنے والی سمارٹ واچز کے لیے اسٹیل چیسس بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے تجربات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی طور پر رئیل اسٹیٹ، ایرو اسپیس اور آٹوموٹیو سے وابستہ رہی ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ڈیزائن سے سخت اشیاء بنانا شامل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپل تھری ڈی پرنٹنگ شامل کرنے کےٓ لیے دھات کے بڑے سلیب کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔ اس سے کمپنی کو پیداوار میں وقت اور اضافی وسائل کی ضرورت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

کمپنی کی نئی پروڈکشن تکنیک ایپل کی اپنی مینوفیکچرنگ کے عمل کو ہموار کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ ہے۔

کمپنی چین کے لیے متبادل بھی تلاش کر رہی ہے اور آئی فونز اور ایپل کی دیگر مصنوعات تیار کرنے کے لیے بھارت جیسی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ ایپل اور اس کے سپلائرز تین سال سے اس طریقہ کی جانچ کر رہے ہیں، جس کی نگرانی ایپل وی پی روب یارک کرتے ہیں۔ ابھی کے لیے نئے عمل کے ساتھ فی واچ کیس کی قیمت پہلے کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی تکنیک پروڈکٹ کا خاکہ بنانے کے لیے ”بائنڈر جیٹنگ“ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔

اس کے بعد پرنٹ کو ایک پاؤڈر مواد کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور اصل شکل بنانے کے لیے حرارت کا استعمال کیا جاتا ہے، جو اسٹیل کی مصنوعات جیسا لگے گا۔

ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو واچ 2 الٹرا کے ساتھ ایپل واچ سیریز 9 کو لانچ کرنے کی توقع ہے۔ نئی گھڑیاں اضافی اپ گریڈ حاصل کر سکتی ہیں حالانکہ آئندہ سال بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ایپل کی نئی گھڑی کے بارے میں بتایا کہ نئی گھڑی اپنے کناروں سے بالکل گول ہونے کے ساتھ ہی فلیٹ ہوگی، اس میں ایک نیا پروسیسر بھی ہوسکتا ہے، جبکہ ایپل بیٹری بیک اپ کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

ایپل 12 ستمبر کے ایونٹ میں نئے آئی فونز بھی لانچ کرے گا۔ اس سال چار آئی فونز ہو سکتے ہیں، آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو، اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔

ان تمام فونز میں چھوٹے ڈیزائن میں ترمیم کی جا سکتی ہے اور اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی میں چارج کرنے کے لیے USB-C پورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Apple

iPhone