Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان مخالف بیماری کا کوئی علاج نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

سری نگر میں عالمی مقابلہ حسن سے بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کا جواز نہیں بنا سکتا، ممتاز بلوچ
شائع 01 ستمبر 2023 12:12pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا بھارتی وزیر خارجہ شے شنکر کے بیان پر کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، دو روزہ امن مشن کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور فارن مشنز سے گفتگو کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آج سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی ہے، وہ کشمیریوں کی حقیقی آواز اور چہرہ تھے، بھارتی فوج نے علی گیلانی کی میت ان کی فیملی سے چھینی اور انہیں خاموشی سے دفن کردیا گیا۔

عالمی مقابلہ حسن کا سر نگر میں انعقاد کے بھارتی فیصلے پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سافٹ امیج کے ذریعے بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کا جواز نہیں بنا سکتا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کے خلاف زبان سفارتی آداب کے خلاف ہے، پاکستان مخالف بیماری کا کوئی علاج نہیں، البتہ پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے، اسکول میں ایک مسلمان بچے کی بے عزتی میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت نے ہمیشہ تنگ نظری دکھائی، ٹیم بھیجنا ہمارا بڑا پن ہے، جلیل عباس

پاکستان اور بھارت نے نئے ناظم الامور نامزد کردیے

بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ہراسانی سے بچائے، پاکستان

ایشیا کپ پر ان کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت ایشیا کپ کے کرکٹ میچ کے لیے پرجوش ہیں، پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

foreign office

MoFA

ٰIndia

Mumtaz Zahra Baloch

Jammu and Kashmir