Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ نے سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا

سیکشن اے 23 میں الفاظ 'سروس سینٹر' کو 'پیپلزسروس سینٹر' سے تبدیل کردیا گیا
شائع 01 ستمبر 2023 11:03am
گورنر سندھ  کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا ہے۔

سیکشن چار کے ذیلی سیکشن اے 23 میں الفاظ ’سروس سینٹر‘ کو ’پیپلز سروس سینٹر ’سے تبدیل کیا گیا ہے۔

بل میں سندھ لینڈ ریونیو ایکٹ 1967میں ترمیم کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ گوٹھ آباد ہاﺅسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس کردیا تھا۔

Governor Sindh

sindh