Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کی خبریں قبل ازوقت قرار دیدیں

مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس سے متعلق افواہیں مسترد
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 11:16am
اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فوٹو — فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری مالیسی کمیٹی کے اجلاس کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے، شرح سود سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس14 ستمبر کو ہوگا جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی مناسب فیصلے کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ افراط زر میں مزید اضافے کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک شرح سود 22 سے بڑھ کر 25 فیصد کردے گا۔

بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے جے ایس گلوبل میں ریسرچ کی سربراہ، عمرین سورانی نے پالیسی ریٹ میں 100 بی پی ایس اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ جب کہ بعض دیگر اطلاعات کے مطابق شرح سود 300 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25 فیصد پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شرح سود 25 فیصد تک پہنچے کا امکان

شرح سود اور افراطِ زر کیا بلا ہے، پیسہ خرچ کرنے سے پہلے جان لیں

شرح سود میں حالیہ اضافہ آپ پر کس طرح اثر انداز ہوگا

عمرین سورانی نے افراط زر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کی وجہ بڑتے ہوئی افراط زر ہے‘، جو اس وقت تقریباً 28 سے 29 فیصد ہے۔

State Bank Of pakistan

Monetary Policy Committee (MPC)