Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرد اپنی عمرسے کم کیسے دکھائی دے سکتے ہیں

20 سال کی عمر کے بعد کولیجن کی پیداوار ہر سال ایک فیصد گر جاتی ہے
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 01:15pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بڑھتی عمر میں نوجوان دکھنا کس کو پسند نہیں، خصوصاً مردوں میں بڑی عمر میں نوجوان دکھنے کا رجحان خاصا عام ہے اور وہ بھی خواتین کی طرح اپنی عمرسے کم دکھنے کے جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بدقسمتی سے عمر بڑھنا یا کم کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے، اور جلد ہی انسان کی ظاہری شخصیت میں نکھار لاتی ہے۔

جلد کے دو سب سے اہم پروٹین، کولاجن(collagen) اور ایلاسٹین(elastin) وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں طور پر کم مقدارمیں پیدا ہوتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 20 سال کی عمر کے بعد کولیجن کی پیداوار ہر سال ایک فیصد گر جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

صنم جنگ کی ’پرفیکٹ لائف پارٹنر‘ کی تعریف پر مرد حضرات بھڑک اُٹھے

آج کیا پکائیں۔۔ وہ سوال جو روز آپ کا دماغ ’پکا‘ دیتا ہے

بادیان کے چھوٹے سے پھول کے بڑے فوائد

لہذا جب تک آپ 50 سال کے ہوتے ہیں آپ کی جلد صرف 70 فیصد کولاجن پیدا کر رہی ہوتی ہے۔

مرد حضرات چند تجاویز پرعمل کرتے ہوئے بڑی عمر میں بھی نوجوان دِکھ سکتے ہیں۔

نیم گرم پانی کا استعمال

گرم پانی آپ کی جلد کے لیے نقصان دہ ہے۔ گرم پانی قدرتی تیل ”سیبم“(sebum) کو دھودیتا ہے جو آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

آپ کو اپنی جلد پر سیبم کی ایک لئیر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ ہائیڈریٹ رہے۔

انتہائی گرم پانی کے بجائے، نہانے اور اپنے چہرے کو دھونے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کو جلد کی قدرتی نمی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

شاور لینے کا دورانیہ کم کریں

زیادہ نیم گرم پانی سے شاور لینا آپ کی جلد کو خشک کرسکتا ہے۔ خشک جلد لکیروں اور جھریوں کا باعث بنتی ہے جو آپ کو بوڑھا دکھاتی ہے۔

جوان اور صحت مند نظر آنے کے لیے 10 منٹ یا اس سے کم وقت کا شاور لیں۔

صحیح صابن استعمال کریں

صابن ہرچہرے کی جلد یہاں تک کے مردوں کی جلد کے لیے بہت سخت محسوس ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے کو صاف کرنے کے لئے صحیح صابن کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔

موسچرائزکا استعمال

مردوں کے لئے جلد کی دیکھ بھال کے معمول میں ایک لازمی عادت موسچرائزکا استعمال ہے۔

مرد حضرات دن میں کم از کم دو بار موئسچرائزر لگائیں، ایک بار صبح کام پر جانے سے پہلے اور پھر شام کو۔

ایکسفولی ایٹ کریں

اگر آپ ہفتے میں ایک یا دو بار اپنی جلد کو ایکسفولی ایٹ نہیں کر رہے ہیں تو یہ لازمی شروع کریں۔

ایکسفولیٹنگ جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے میں مدد کرے گی اور نوجوان دکھنے والے جلد کے خلیات کو چمکنے دے گی۔

آئی کریم کا استعمال کریں

بہت سے لوگ اکثرآئی کریم کے استعمال پر کنفیوژ رہتے ہیں۔

ایک چھوٹی سی آئی کریم لگانے میں صرف ایک یا دو منٹ ہی لگتے ہیں۔ لہذا مرد حضرات کو چاہیے کہ وہ شام کو جلد موئسچرائز کرنے کے فوراً بعد آئی کریم لگائیں۔

ورزش کریں

ورزش آپ کے جسم کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، یہ آپ کو فٹ رکھے گی۔ اس سے آپ کی جلد بھی جوان نظر آئے گی۔

ہفتے میں تین بار کم از کم 30 منٹ کی ورزش کرنے کی کوشش کریں۔

غذا کا خیال رکھیں

مناسب نیند اور ورزش کے علاوہ غذائیت سے بھرپور کھانا آپ کی مجموعی صحت اور تندرستی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

نمکین، چربی، تلی ہوئی غذائیں، سوڈا اور جنک فوڈ کا استعمال کم کریں۔ زیادہ تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش کریں۔

روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا بھی ضروری ہے۔

صحت

lifestyle

Tips for mens

young mens