Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331 روپے پر جا پہنچا

ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی بریک نہ لگ سکا
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 05:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کے بھاؤ میں معمولی کمی دیکھی گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی ہفتے کے اختتام پر 305 روپے 44 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

ادھر انٹر بینک میں معمولی کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا، اس ضمن میں ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہو کر 328 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک روپے 9 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 54 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک، اوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق آئی ایم ایف حد سے متجاوز، نتائج کیا ہوں گے؟

ڈالر ایک ماہ کے دوران تقریباً 19 روپے تک مہنگا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 237 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 240 پر آگیا ہے جو کہ گزشتہ روز1100 سے زائد پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 02 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا۔

PSX

pakistani rupee

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index