Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی

سروس بحال کرنے کے بارے میں مسافروں کو مطلع کردیا جائے گا، ترجمان
شائع 01 ستمبر 2023 10:03am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس آج صبح 10 بجے کے بعد سے عارضی طور پر معطل رہے گی۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ’ ٹرانس پشاور’ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم اپ ڈیٹ اور مرمتی کام کی وجہ سے آج صبح 10 بجے کے بعد بس سروس معطل رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاورنے کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی جائے گی جس کے بارے میں مسافروں کو مطلع کردیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس میں کوریڈور سمیت فیڈر روٹس پر بھی بند رہے گی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ٹی نظام کی اپگریڈیشن کے باعث آج کئی گھنٹے سروس بند رہ سکتی ہے۔

BRT

peshawar