Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بچوں کو خوداعتماد اورذہنی طور پرمضبوط بنانا سیکھیں

فکرمند والدین کیلئے خاص ٹپس
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 12:09pm
تصویر: انڈیا۔کام
تصویر: انڈیا۔کام

بچوں کو جذباتی اور ذہنی طور پرمضبوط رکھنا تمام والدین کیلئ قابلِ فکر ہوتا ہے۔ اس کی واحد وجہ دنیا کا مسلسل ترقی کرنا اور نئے چیلنجز کا درپیش ہونا ہے۔

کیونکہ سارے ہی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معاشرے کی ترقی میں پیش پیش ہوں۔

جو بچہ خود اعتمادی، بلند جذبہ اور اعتماد کے ساتھ زندگی کی رکاوٹوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی نفسیاتی طور پرمضبوط بچہ ہوتا ہے۔

اعتماد ہی کی وجہ سے وہ بچہ چیلنجوں کا سامنا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

بچوں کو ناشتہ کروائے بغیر ہرگز اسکول نہ بھیجیں

اسی حوالے سے یہاں ماہرین کے تعاون سے والدین کیلئے چند تجاویز بتائی گئی ہیں جو ان کو بچوں کی پرورش کے دوران لازمی اپنانی چاہیے۔

بچوں کی حوصلہ افزائی کریں

بچوں کی پرورش کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک محفوظ اور معاون ماحول بنانا ہے۔ اپنے بچے کو اس بات کا اظہار کرنے دیں کہ وہ کیا محسوس کرتا ہے اور ہر قدم میں اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہیں سکھائیں کہ مختلف قسم کے جذبات کا تجربہ کرنا فطری ہے اوران کا اظہار بھی ضروری ہے۔

ان کے مسائل کو سنیں

جب بھی آپ کے بچے اپنے مسائل کے بارے میں بات کریں تو انہیں لازمی سنیں، انہیں حالات کا تجزیہ کرنے، حل پر غور کرنے اور ممکنہ حل کا جائزہ لینے کی اہمیت سکھائیں۔ ان کی مسائل کو حل کرنے کی مہارت کو فروغ دیں۔

ان میں خود اعتمادی پیدا کریں

ان کی خصوصیات اور صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کریں، انہیں اپنے عزائم کو مقرر کرنے کی ترغیب دیں اور چھوٹی سی چھوٹی کامیابی پر ان کی تعریف کریں۔

اس سے آپ کے بچوں کو خود پر اعتماد کرنے اور کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہیں احتساب کرنا سکھائیں

اپنے بچوں کو ان کی غلطیوں کی ذمہ داری لینا سکھائیں، انہیں یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ان کے فیصلوں کے نتائج بھی ہوسکتے ہیں اور ان کے پاس انتخاب کرنے کی طاقت بھی ہے۔

احتساب کی تعلیم دے کر آپ انہیں اپنے تجربات سے سیکھنے اور ان کی غلطیوں سے ترقی کرنے کے لئے بااختیار بنا سکتے ہیں۔

بچوں کوغوروفکرکرنا سکھائیں

ان کی حوصلہ افزائی کرکے اور حالات کا جائزہ لے کر متوازن نقطہ نظر تیار کرنے میں ان کی مدد کریں۔

انہیں منفی خیالات کو چیلنج کرنا سکھائیں۔

Women

children

parenting tips

children health