Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

منکی پاکس نے پھر سراٹھا لیا، بیرون ملک سے آنیوالے 3 مسافروں میں علامات ظاہر

متاثرہ مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد قرنطینہ کردیا
شائع 01 ستمبر 2023 09:45am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں لیبیا سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچنے والے تین مسافروں میں منکی پوکس کی علامات ظاہرہونے پرانہیں قرنطینہ کردیا ہے۔

ائرپورٹ پر جمعرات کو منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کی نشاندہی ہوئی، جن میں تین مسافر شامل ہیں، جو لیبیا سے کراچی پہنچے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد قرنطینہ کردیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے مراسلے میں کہا کہ سرویلنس ٹیم نے31 اگست 2023 کو لیبیا سے آنے والے 3 مسافروں کی نشاندہی کی، جن کی عمریں 30 سے ​​45 سال کے درمیان تھیں اور ان میں منکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

مزید بتایا کہ متاثرہ تینوں مسافر پاکستانی شہری ہیں، جنہیں محکمہ صحت سندھ کے انفیکشن ڈیزیز کے اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

رواں سال ایک مریض مئی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب سے واپس آیا تھاجوعلاج کے بعد صحت یاب ہو گیا۔

karachi

Monkey Pox