Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کشمیرمیں بھارت مخالف مزاحمت کی توانا آواز علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی

حریت رہنما انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحریک آزادی کا اہم باب تھے
شائع 01 ستمبر 2023 09:07am
ریت رہنما سید علی شاہ گیلانی۔ فوٹو — فائل
ریت رہنما سید علی شاہ گیلانی۔ فوٹو — فائل

آج عظیم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، وہ تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

سید علی گیلانی نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن رہے اور 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی، انہیں 2015 میں قیادت کی جانب سے تاحیات چئیرمن منتخب کیا گیا تھا۔

مرحوم 11 سال غاصب بھارتی حکومتوں کے حکم پر نظر بند رہے اور یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ ان کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا تھا۔

حریت رہنما کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے، وہ عمر بھر مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک آزادی پر آواز بلند کرتے رہے۔

ان کی و فات پر قومی اسمبلی میں غائبانہ نماز جنازہ اور قومی پرچم سرنگوں رہا جب کہ علی گیلانی کو اعلیٰ ترین سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے حیدر پورہ کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

Indian occupied Kashmir

Syed Ali Gilani

Hurriyat leaders in Kashmir