Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی20 کانفرنس کے دوران بھارت پاکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب ’ترشول‘ کیلئے تیار

بھارتی فضائیہ کے تمام بڑے بیڑے 'ترشول' میں حصہ لیں گے
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 09:52am
تصویر: ٹائمز ناؤ
تصویر: ٹائمز ناؤ

جی-20 کانفرنس کے دوران بھارتی فضائیہ چین اور پاکستان دونوں کی سرحدوں کے ساتھ شمالی سیکٹر میں ’ترشول‘ کے نام سے ایک بڑی تربیتی مشق کرنے جا رہی ہے۔

بفضائیہ کے عہدیداروں نے اے این آئی کو بتایا کہ رافیل ، میراج 2000 اور ایس یو -30 ایم کے آئی سمیت لڑاکا طیاروں کے تمام بڑے بیڑے ان مشقوں میں حصہ لیں گے ۔

گرود اسپیشل فورسز بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں جہاں لداخ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب سمیت شمالی سیکٹر میں 4 سے 14 ستمبر تک فضائی طاقت کے تمام عناصر کا استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

’ترشول‘ کو ایک ایسے وقت میں کیا جائے گا جب بھارت 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والے جی -20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے سے نمٹنے کے لئے آکاش میزائل سسٹم سمیت زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی ہتھیاروں کے نظام کو فعال اور منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے اپنے انسداد ڈرون سسٹم کو بھی فعال کر دیا ہے جہاں وہ کسی بھی چھوٹے ڈرون کو جام کر سکتے ہیں یا ضرورت پڑنے پر دیگر آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے انہیں باہر لے جا سکتے ہیں۔

india

G20 Summit