Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھا دی

پیٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہونا تھا
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 08:37am

اگرچہ حکومت نے ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں تیل قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں لیکن پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ بھی ہے۔

حکومت نے لیوی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی یے۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی تھی۔

اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول پندرہ کے بجائے دس روپے مہنگا ہوتا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر بھی 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لٹیر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔

حکومت کے اپنے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیٹرول کی اصل قیمت 228.59 روپے ہے جب کہ اس پر 60 روپے لیوی اور مختلف مارجنز عائد ہیں جن میں پیٹرول پمپ مالکان کا منافع بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کی شب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ پہ تبدیلی کی بنا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

تاہم پی ڈی ایل میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

petroleum prices

Petroleum Levi