Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور بخاری کا ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ وہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں
شائع 01 ستمبر 2023 01:46am

چند روز قبل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی خوبرو اور باصلاحیت اداکار ماہرہ خان نے اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مینیک ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ فلم ”رئیس“ کے ریلیز ہونے اور رنبیر کپور کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ کو سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، انہیں پینک اٹیکس آنے لگتے تھے اوروہ بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

اس کے بعد انہوں نے اپنا علاج کروایا تھااور تقریباً 7 سال سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

ڈپریشن سے متعلق ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دے دیا اور ان کی آسانی کے لیے دعا بھی کی۔

نور بخاری نے لکھا کہ اپنے رب کی طرف واپس لوٹ آو ، جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو رہا ہو تو روح کو جوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وقت ہے اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کے درد کو آسان کرے۔

mahira khan

Noor Bukhari