Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ، ڈالر کے بعد پیٹرول بھی ٹرپل سنچری کرگیا

قیمت میں تقریبا 15 روپے اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا
شائع 01 ستمبر 2023 12:03am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 305 روپے 36 پیسے روپے ہوگئی ہے۔

پہلی بار پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے زائد ہوئی ہے۔ اس سے قبل اگست میں ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے اوپر گئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی لاہور میں متعدد پٹرول پمپس نے سیل روک دی۔

پٹرول پمپ مالکان نے نئی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کیلئے فلنگ اسٹیشنز بند کر دیے۔

خیال رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم سے 15 ستمبر تک بڑا اضافہ پہلے ہی متوقع تھا۔

جمعرات کی شب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ پہ تبدیلی کی بنا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

petrol price

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Petroleum Levi