ایف بی آر نے ہدف سے 20 ارب روپے زائد ٹیکس حاصل کرلیا
ایف بی آر نے اگست میں 669 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، ہدف 649 ارب روپے تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اگست میں ٹیکس وصولی ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ رہی، اسی طرح جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ رہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 669 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، اگست کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 649 ارب روپے مقررتھا۔
ایف بی آر نے جولائی اور اگست میں 1207 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کا ٹیکس ہدف 1183 ارب روپے تھا۔
FBR
Tax Target
مقبول ترین
Comments are closed on this story.