Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی روپے کی قدر سری لنکا کی کرنسی سے نیچے آگئی

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی پرواز نے روییہ کو مزید بے قدر کردیا
شائع 31 اگست 2023 11:32pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی روپے کی قدر سری لنکا کی کرنسی سے نیچے آگئی۔

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی پرواز نے پاکستانی کرنسی کو مزید بے قدر کردیا۔

جس طرح پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اسی طرح سری لنکا کی معیشت بھی ہچکولے کھا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے پاکستانی روپیہ سے اوپر آگیا۔

رواں سال مئی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکا کے روپے سے نیچے آگیا ہے۔

جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 323 روپے پر آیا، جبکہ ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اسٹاک مارکیٹ کیوں کریش ہوئی؟ وجوہات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

pakistani rupee

dollar vs rupee

dollar prices

Sri lanka currency