Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیاء کپ 2023: بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے

محمد کیف نے بابر اعظم اور پاکستانی باؤلرز کو وارننگ دی ہے۔
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 08:44am
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف

ایشیا کپ 2023 میں دو ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں آپس میں ٹکرانے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہی ماحول گرما گیا ہے۔ جہاں بھارتی ٹیم کو بھتیجے اور داماد کا خوف ہے، وہیں سابق بھارتی کرکٹرز بھی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

بھارت کے مشہور سابق کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم اور پاکستانی باؤلرز کو وارننگ دی ہے۔

مشہور انڈین بیٹسمین محمدکیف نے ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہترین بلے باز ویرات کوہلی کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے، اور تو اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس بڑے مقابلے میں کیسے اپنے جذبات و احساست کو کنٹرول کر کے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے بابر اعظم اور ان کے مین باؤلرز کو وارننگ ہے کہ ویرات سے بچ کر رہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کیسے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کا مقابلہ کرنا ہے۔

Pakistan Cricket Team

India vs Pakistan

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023

Mohammad Kaif