Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک: گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کی جائے گی، پولیس
شائع 31 اگست 2023 08:57pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

اٹک میں کامرہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پولیس نے ریسکیو کی مدد سے لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کردیے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

firing

Attock

Punjab police

Punjab Law and Order Situation