Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی میں ٹرین کی ہائی جیکنگ، چاہیے تو مجھے عالیہ بھٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری
شائع 31 اگست 2023 08:49pm

شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کررہے ہیں، ایک ہیرو اور ایک ولن کا جب کہ ایک بڑا ولن وجے سیتھو پتی ہوگا جو کہ اسلحہ کا تاجر ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان بظاہر جرائم پیشہ شخص کے روپ میں بھارتی فوج کے افسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی کومیو جھلک میں نظر آتی ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ اداکار کی فلیش بیک یادوں والا حصہ ہوگا۔

سپر اسٹار اداکارہ نیانترا نئی فلم کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور وہ فلم میں مشہور کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’جوان‘ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔

فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جوان رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل جنوری 2023 میں ان کی فلم ’پٹھان‘ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

jawan