Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ : سری لنکن نے بنگلادیش کو شکست دے دی

سری لنکا کی طرف سے 4 وکٹیں لینے والے ماتھیشا پتھیرانا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 12:27am
Kuch Cricket Ho Jaye - Sri Lanka defeats Bangladesh by 5 wickets in Asia Cup 2023 - Aaj News

ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی طرف سے 4 وکٹیں لینے والے ماتھیشا پتھیرانا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلا گیا۔

بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں سری لنکا نے 39 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

سری لنکا کے نمایاں بلے بازوں میں سدیرا سماراوکرما نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، انھوں نے 6 چوکے بھی لگائے، جبکہ چیرتھ اسالنکا نے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بنگلا دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 2، تسکین احمد، شروف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی طرف سے صرف نجم الحسن نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن دیگر کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ نجم الحسین 89 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا تھا، اوپننگ بلے باز تنزید حسن اور محمد نعیم جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔

سری لنکا کی طرف سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Sri Lanka vs Bangladesh