Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن: 115 مقدمات میں مطلوب اشتہاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم نے کپڑے کی دوکان پر 30 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات بھی کی، پولیس
شائع 31 اگست 2023 07:55pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکپتن میں پولیس نے 115 مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی میں گرفتار ملزم ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا۔

ملزم عالم شیر پاکپتن کا رہائشی ہے، جو پنجاب کے متعدد تھانوں میں ڈکیتی و چوری کی 100 سے زائد ایف آئی آر میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

خاتون سمیت 2 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

ملتان سے فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم نے چھ اگست کو مظفر آباد میں کپڑے کی دوکان پر 30 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات بھی کی تھی۔

Punjab police

Crime

Pakpatan